حیدرآباد۔3۔مارچ (اعتماد نیوز)سیما آندھرا کے مرکزی وزیر جے ڈی سیلم نے آج
کہا کہ ریاست کی تقسیم سے دونوں ریاستوں میں ترقی یقینی ہے۔ انہو ں نے کہا
کہ کانگریس نے دونوں
ریاستوں کے لئے انصاف کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا
کہ اس بات کو عوام آج نہیں تو دس سال کے بعد ضرور محسوس کرینگے۔ انہوں نے
کہا کہ کانگریس دونوں علاقوں کی ترقی کے لئے پابند ہے۔